اُردو ناول آن لائن

Thursday, 29 July 2021

Her haal mein Allah ka shuker - ہر حال میں اللہ کا شکر

 ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا سیکھیں ۔ شکر سے اللہ مزید برکتیں عطا کرتا ہے ۔ انسان کی زندگی میں سکون آتا ہے۔ چیزوں میں آسانی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔۔

Her haal mein Allah ka shuker ada kerna seekhian .. shuker say Allah mazeed barkatian ata karta hai . Insaan ki zindagi mein sukoon ata hai .. cheezon mein asani  peda hona shuru ho jati hai..


Urdu Novel Online

Sunday, 8 December 2019

''پس تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا،اور میرا شکر ادا کرو اور میری ناشکری مت کرنا-''



اس نے دھڑکتے دل سے پڑھنا شروع کیا-
''پس تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا،اور میرا شکر ادا کرو اور میری ناشکری مت کرنا-''
آنسو اس کی رخساروں سے پھسل کر گردن پہ لڑھک رہے تھے، وہ کہنا چاہتی تھی کہ میں نے آپ کو خوشی میں یاد رکھا،آپ مجھے غم میں مت بھولیے گا،مگر لب کھل نہ پائے-
اس نے آگے پڑھا -
اے ایمان والو تم صبر اور نماز کے ساتھ مدد مانگو،بے شک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے-''
ساتھ ہی حاشئیے میں پین سے چھوٹا چھوٹا کچھ لکھا تھا- اس نے قرآن قریب کر کے پڑھنا چاہا-وہ اس کے اپنے لکھے تفسیر نوٹس تھے-
''مصیبت میں صبر اور نماز وہ دو کنجیاں ہیں جو آپ کو اللہ تعالی کا ساتھ دلواتی ہیں-ان کے بغیر یہ ساتھ نہیں ملتا-اس لیے کوئی مصیبت آئے تو نماز میں زیادہ توجہ اور لگن ہونا چاہیئے- مصیبت میں خاموشی کے ساتھ اللہ کی رضا پر راضی ہوکر جو کچھ موجود ہے اس پر شکر کرنا اور اللہ سے آگے اچھی امید رکھنا صحیح معنی میں صبر ہے-''
یہ سب اس نے لکھا تھا؟وہ اپنے لکھے پہ حیرت زدہ سی رہ گئی-کلاس میں آگے بیٹھنا ٹیچر کی ہر ایک بات نوٹ کرنا،وہ سب اسے کتنا فائدہ دے گا اس نے تو کبھی تصور بھی نہ کیا تھا-

مصحف

وہ مجھ سے محبت کرتی ہے.





"ایک بات پوچهوں"؟ ایلی نے کہا"پوچهو." شام بولارادها میں وہ کون سی خوبی ہے جو تمہیں پسند آگئی؟وہ قہقہہ مار کر ہنسنے لگا. اور پهر اپنی مست آنکهیں ایلی کی آنکهوں میں ڈال کر کہنے لگا."صرف ایک. اور اس ایک خوبی پر ساری دنیا قربان کی جا سکتی ہے"وہ کیا؟وہ مجھ سے محبت کرتی ہے. عورت میں بس یہی ایک خوبی ہوتی ہے جس پر مرد مرتا ہے. تم تو نفسیات پڑهتے ہو تمہیں تو جاننا چاهئیے. باقی جو ناک نقشے اور رنگ کی بات ہے سب باتیں منہ ذبانی ہیں........... !!!!!!!!
(ممتاز مفتی)

Saturday, 7 December 2019

جو انسان اپنے اصل سے بھاگتا ہے ....




جو انسان اپنے اصل سے بھاگتا ہے، وہ پھر ساری زندگی بھاگتا ہی رہتا ہے- کیوں کہ اصل کبھی نہیں چھپتا، کبھی ختم نہیں ہوتا- اس پر لحاف ڈالیں،غلاف یا مٹی- یہ کہیں نہ کہیں سے پھر باہر نکل آتا ہے ہزار سروں والے اژدھے کی طرح جس کا ہزارواں سر کاٹتے کاٹتے پچھلے نو سو ننانوے پھر نکل آتے ہیں-
عمیرہ احمد کے ناول “من و سلویٰ” سے اقتباس

Thursday, 14 December 2017

صابر چوہدری کی کتاب۔۔۔ماہرنفسیات کی ڈائری سے



سوال۔۔۔ایک لڑکے نے پوچھا ہے سر۔۔۔"وہ کہتی ہے کہ میں نے اُسے دھوکہ دیا ہے۔ہمارے خاندان میں خاندان سے باہرشادی نہیں کرتے۔اس میں میرا کیا قصور ہے۔میں چاہ کر بھی اُس سےشادی نہیں کر سکتا۔بے قصور ہونے کےباوجودمجھے ساری رات نیندکیوں نہیں آتی؟"
جواب۔۔۔حیرت ہےآپ کے خاندان میں خاندان سے باہر محبت کر سکتے ہیں شادی نہیں۔
ایسے نہ کہیں کہ آپ کا کوئی قصور نہیں۔ایسے حالات میں جہاں اندازہ ہو کہ خاندان سے باہر شادی ممکن نہیں ہے ۔تو وہاں جذبات اپنے پاس ہی رکھتے ہیں۔خاندان سے باہرکسی کو خواب نہیں دکھاتے۔
یاد رکھیں یہ دنیا"قدرت کےقانون"سے چلتی ہے ۔آپ کے کہنےاور چاہنے سے نہیں۔اسی لئے آپ ڈسٹرب ہیں۔
صابر چوہدری کی کتاب۔۔۔ماہرنفسیات کی ڈائری سے۔۔۔


Sunday, 12 November 2017

ایمان کے شیشے پر کتنی ہی گرد



ایمان کے شیشے پر کتنی ہی گرد اور مٹی کیوں نہ ہو اسے صاف کیا جاسکتا ہے-
بس ہاتھ پھیرنا پڑتا ہے اور شیشے میں سے عکس نظر آنا شروع ہوجاتا ہے – - -
اور پھر ہر ہاتھ کے ساتھ عکس پہلے سے زیادہ صاف اور چمکدار ہوتا جاتا ہے ۔ ۔ اور وہ ہاتھ اس محبت کا ہوتا ہے جو ایمان سے ہوتی ہے۔۔
عمیرہ احمد کے ناول ۔ ایمان امید اور محبت سے اقتباس

اسے اللہ سے خوف آرہا تھا



اسے اللہ سے خوف آرہا تھا ۔ ۔بے پناہ خوف ----
وہ کس قدر طاقتور تھا کیا نہیں کر سکتا؟
وہ کس قدر مہربان تھا ۔ ۔ ۔ ۔کیا نہیں کرتا ۔ ۔ ۔انسان کو انسان رکھنا اسے آتا ہے- کبھی غضب سے کبھی احسان سے ۔ ۔وہ اسے دائرے میں رکھتا ہے“
پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم سے اقتباس

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India